
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف آج ایک روزہ دورہ کیلئے کراچی روانہ ہوں گے۔ترکی کے تعاون سے تیار کردہ پی این ایس طارق کی لانچنگ آج کراچی میں ہوگی، وزیر اعظم شہباز شریف لانچنگ کی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں قیام کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کراچی چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گے۔