کشمیر

جڑانوالہ میں مذہبی تصادم قومی سانحہ ، قومی واحدت ، بین المذاہب امن کیلئے خطرہ، پیر علی رضا بخاری

مظفرآباد: سابق ممبر اسمبلی ازاد کشمیر پیر علی رضا بخاری نے جڑا نوالا میں ہونے والی مذہبی تصادم کو قومی سانحہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام پرامن دین ہے اس کے شرعی اصول و ضوابط ہیں ملک دشمن عناصر کی سازش کو کامیباب نہیں ہونے دیں گے ۔ اس قسم کے واقعات قومی وحدت و بین المذاہب امن کیلئے شدید خطرہ ہیں سانحہ جڑاں نوالا کی مکمل غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے حکومت پنجاب اس ضمن میں فورا جے ائی ٹی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی کتابیں اور مقدسات قابل احترام ہیں۔ ان کو جلانا اور گرانا کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں۔ حکومت تمام متاثرین کی داد رسی کرے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button