سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف غیرملکی ایئرلائن سے لندن روانہ ہوگئے۔سابق وزیراعظم شہبازبراستہ دوحہ لندن پہنچیں گے،سلیمان شہباز بھی سابق وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
اس سے قبل ایک ٹویٹر پیغام میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف آج لاہورسے لندن روانہ ہوں گے،شہبازشریف لندن میں پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پارٹی قائد کی وطن واپسی اور مختلف پارٹی امور پر مشاورت کی جائے گی، نواز شریف کی ممکنہ واپسی سے متعلق قانونی پہلوؤں پر بات کی جائے گی۔



