لاہور:مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا وطن واپسی پر استقبال کی تیاریاں، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماوں کو لندن طلب کر لیا۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کی لندن روانگی شروع۔سابق وزراعظم شہبازشریف ، مسلم لیگ ن لاہور صدر سیف الملوک کھوکر لندن پہنچ گئے ۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور کے صدر فیصل ایوب کھوکر بھی لندن میں نوازشریف سے ملاقات کرینگے۔ لیگی رہنما لندن میں پارٹی قائد سے ملاقات کریں گے۔ لندن ملاقات میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کےحوالے سے بریفننگ دی جائے گی۔



