Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
آن لائن آرڈر: فرائیڈ چکن سے تلا ہوا تولیہ نکل آیا - Dailyghaznavi
بڑی خبر

آن لائن آرڈر: فرائیڈ چکن سے تلا ہوا تولیہ نکل آیا

فلپائن کے شہر منیلا میں انتہائی حیران کن اور عجیب واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

آن لائن آرڈر میں دھوکا عام سی بات ہے لیکن ریسٹورنٹ انتظامیہ کی سنگین غلطی کبھی کبھار گہری سوچ میں مبتلا کردیتی ہے کہ آیا ایسا کس طرح ممکن ہے۔

منیلا سے تعلق رکھنے والی ‘ایلیک پیریز ‘نامی خاتون نے شہر کی معروف فاسٹ فوڈ چین سے فرائیڈ چکن آرڈر کیا، ڈیلیوری کے بعد خاتون نے اپنے بیٹے کیلئے چکن کا ٹکڑا کاٹنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں کیونکہ وہ کافی سخت تھا۔

ناکامی کے بعد ایلیک نے فرائیڈ چکن توڑنے کیلئے ہاتھوں کا استعمال کیا اور جب وہ ٹوٹا تو خاتون دنگ رہ گئیں کیونکہ اس میں گوشت کے بجائے تلا ہوا تولیہ موجود تھا۔

 

 

ایلیک نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اس کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جس کے بعد وہ دنیا بھر میں وائرل ہوگئیں۔

صارفین نے جہاں حیرانگی کا اظہار کیا وہیں ہوٹل والوں کی غفلت کے باعث انہیں سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ خاتون نے پوسٹ کے کیپشن میں مذکورہ واقعہ کو انتہائی پریشان کن قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button