فتح جنگ:حکومت پنجاب کے عوام دوست تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کے عوامی رویئے نے پنجاب بھر کے افسروں کو اپنی تعریف کرنے پر مجبور کردیا ہے۔تحصیل بھر کے مسائل ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے حل کرنے کا سلسلہ بدستور جاری،ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے سال سالاسال سے زیر التواءچلے آنے والے مقدمات ہنگامی بنیادوں پر فوری طورپر پر نمٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔تحصیل بھر کے عوامی ،سماجی،سیاسی،مذہبی حلقوں کی جانب سے تحصیلدار کو شاندار خراج تحسین جبکہ کمشنر راولپنڈی،ڈپٹی کمشنر اٹک اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی جانب سے چوہدری شفقت محمود کو بھرپور ستائش،تفصیلات کے مطابق تحصیل فتح جنگ کی گزشتہ 75سالہ تاریخ میں تعینات ہونے والے عوام دوست افسر تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے اپنے دفتر کے دروازے غریب عوام اور سائلین کیلئے 24گھنٹے کھول رکھیں ہیں اور ان کی داد رسی کیلئے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا سلسلہ شروع کیا جس پر ان کی شہرت پنجاب بھر کے افسروں میں پھیل گئی۔تحصیلدار شفقت محمود چوہدری صبح9سے5بجے تک کام کرنے کے پابند نہیں بلکہ وہ اپنے آپ کو راولپنڈی دن رات کام میں وقف رکھتے ہیں اور اس کے لئے سرکاری اوقات کو بالائے طاق رکھ دیتے ہیں ۔ان کی فتح جنگ شہر سے ذاتی دلچسپی نے پنجاب کی پسماندہ تحصیل کو جدید شہروں کے برابر لاکھڑا کیا ہے۔وہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے ذاتی اور گھریلو وسائل حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں ان کے اس عمل نے ثابت کیا ہے کہ اگر افسر خوف خدا رکھتا ہوں اور اپنے عہدے کی پاسداری کرتا ہوں تو وہ عوام کے دلوں میں بس جاتا ہے۔تحصیلدار شفقت محمود نے اپنے سرکاری پولیس گارڈ کو جناح پارک فتح جنگ میں بچوں اور خواتین کی حفاظت کیلئے تعینات کردیا اور ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ جن اوقات میں خواتین اور بچے پارک میں موجود ہوں،کسی اوباش شخص کو پارک کے گرد بھی نہ بھٹکنے دیا جائے۔انہوں نے انتقال ،رجسٹری اور زمین کے دیگر مسائل اشتمال وغیرہ کو نہایت آسان بنا دیا جس پر مقامی،سماجی،عوامی حلقے جھولیاں اٹھا اٹھا کر انہیں دعائیں دینے میں مصروف نظر آتے ہیں جبکہ شہر کے مذہبی حلقے ان کی درازی عمر کیلئے دعا گوں ہیں۔



