Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
بڑی شخصیات کی حامد میر سے ملاقات ۔۔۔!!!میرا مقصد ہر گز کسی کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا بلکہ ،سینئر صحافی نے بڑے راز سے پردہ اُٹھا دیا - Dailyghaznavi
بڑی خبر

بڑی شخصیات کی حامد میر سے ملاقات ۔۔۔!!!میرا مقصد ہر گز کسی کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا بلکہ ،سینئر صحافی نے بڑے راز سے پردہ اُٹھا دیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کمیٹی نے حامد میر سے 28 مئی کی تقریر کے حوالے سے ملاقات کی اس حوالے سے حامد میر نے کمیٹی کے سامنے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ہفتے میں 28مئی کو نیشنل پریس کلب کے باہر پی ایف یو جے کے مظاہرے میں صحافیوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کی مذمت کی جارہی تھی اور افسوس کا اظہار کیاجارہاتھا کہ بشمول مجھ پر ہونیوالے حملے کے ان حملوں کوسنجیدگی سے نہیں لیاجارہا ، اس موقع پر چند صحافیوں نے کچھ سخت قریریں کیں میری تقریر سے پیدا ہونیوالے غلط تاثر بخوبی احساس ہے اور میں بغیر کسی بھی دبائو کے اپنے ضمیر ، احساس ذمہ داری اور مروجہ صحافی اقدار کے تحت یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے یہ اپنی تقریر میں کسی فرد کا نام نہیں لیا اور نہ میری فوج سے کوئی لڑائی ہے ،میں فوج کابحیثیت ادارہ احترام کرتاہوں میں نے سیاچن سے لیکر لائن آف کنٹرول تک اور فاٹا سے بلوچستان تک فوجی بھائیوں کی قربانیوں کو بہت قریب سے دیکھا ہے اور ان کی کوریج کوباعث فخر سمجھا میرا مقصد ہر گز کسی کے دل ازاری اور جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا میرے الفاظ سے پہنچنے والی تکلیف پر میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں اس کے ساتھ میں حکومت سے اپیل کرتاہوں کہ صحافیوں پر حملوں کا سلسلہ روکایا جائے اورحملوں کی ذمہ داران کو گرفتار کرکے انکو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ، اس ضمن میں صحافیوں کے تحفظ کے سلسلے میں پارلیمنٹ میں جلد از جلد قانون سازی کی بھی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button