Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
وسائل کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے پالیسی مرتب کرنا ہو گی، وزیراعظم
پاکستان

وسائل کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے پالیسی مرتب کرنا ہو گی، وزیراعظم

پیرس: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے پالیسی مرتب کرنا ہوگی۔عالمی معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مالیاتی اقدامات بارے "نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ” سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سمٹ کے بہترین انعقاد پر فرانسیسی صدر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گزشتہ سال تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، 33 لاکھ افراد گھروں سے محروم اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، سیلاب سے 20 لاکھ گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ ہوئے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، سیکرٹری جنرل نے سیلاب سے ہونیوالی تباہی اپنی آنکھوں سے دیکھی، پاکستان کے عوام نے سیلاب جیسی بڑی آفت کا بہادری سے مقابلہ کیا، دیکھنا ہوگا کہ جب جنوبی ممالک مصیبت میں ہوں تو شمالی ممالک کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک عالمی سطح پر معاشی انصاف نہیں ہوگا تو دنیا خطرے سے دو چار ہو گی، ہمیں وسائل کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے پالیسی مرتب کرنا ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button