Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
پنجابی زبان کے معروف شاعرمحمد حنیف ساقی کی رحلت پر تعزیتی پیغام - Dailyghaznavi
بڑی خبر

پنجابی زبان کے معروف شاعرمحمد حنیف ساقی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

اسلام آباد (پ ر) پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کے صدر ملک محمد سلیمان، سیکرٹری انفارمیشن پنجاب شہزاد حسین بھٹی، صدر اسلام آباد عقیل احمد ترین، ضلع اٹک کے جنرل سیکرٹری اقبال زرقاش،نعت گو شاعر سعادت حسن آس، افسانہ نگار ارشاد علی، مصنف ارشد سیماب ملک، شاعر ناصر بنگش، صحافی و کالم نگار شجاع اختر اعوان نے پنجابی کے معروف شاعر محمدحنیف ساقی حافظ آبادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ محمد حنیف ساقی نے پنجابی زبان،ادب اور ثقافت کے لیے بے شمار کار ہائے سر انجام دیئے۔ ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اپنی مٹی سے محبت کرنے والے افراد ہمیشہ تاریخ میں زندہ و جاوید رہیں گے۔ پنجابی ادب ان کے فن و ہنر سے محروم ہوگیا ہے۔انہوں نے پنجابی ادب کے لیے گراں خدمات سر انجام دیں جو زبان و ادب میں آنے والی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کے انتقال سے پنجابی زبان و ادب کی فضاء میں اک خلا پیداہوا ہے وہ صدیوں بعد بھی شاید پُر نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button