Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
نگراں وزیراعظم ’کوپ 28‘ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے - Dailyghaznavi
بڑی خبر

نگراں وزیراعظم ’کوپ 28‘ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی ’کوپ 28‘ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے۔متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبداللّٰہ سلطان بن عواد النعیمی نے نگراں وزیراعظم کا استقبال کیا۔نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ یکم اور دو دسمبر کو عالمی ماحولیاتی ایکشن کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔اس سے قبل کویت سٹی سے روانگی کے وقت وزیر اعظم کو کویتی وزیرِ بجلی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللّٰہ الاستاد اور پاکستان کے سفیر ملک محمد فاروق نے الوداع کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button