Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
بلاول بھٹو نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے: طلال چوہدری - Dailyghaznavi
پاکستان

بلاول بھٹو نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے: طلال چوہدری

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔طلال چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لیے تنقید کررہے ہیں، وہ نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پہلے بھی ناممکن کو ممکن کیا ہے اور پیپلز پارٹی نے جو کیا بھٹو کے دور میں کیا، ہم کسی کو سیاسی طور پر نشانہ نہیں بنا رہے لیکن نواز شریف نے تمام پارٹیوں کو اختلافات کے باوجود ایک میز پر بٹھایا۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ انٹراپارٹی الیکشن میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئی وفادار ساتھی یادنہیں آیا، الیکشن میں پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کو کوئی نہیں مانے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button