Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
بلے کے انتخابی نشان کی پیش کش ہوئی تھی جس پر انکار کردیا، پرویز خٹک - Dailyghaznavi
پاکستان

بلے کے انتخابی نشان کی پیش کش ہوئی تھی جس پر انکار کردیا، پرویز خٹک

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بلے کی پیش کش کی گئی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پی میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما انجینئر سلیم درانی کی شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پورے صوبے کی سیاسی شخصیات رابطے میں ہیں اور وہ پی ٹی آئی پی میں شمولیت کی خواہش مند ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے دور میں صوبے کی حالت بدل گئی تھی مگر عمران خان نے خیبرپختونخوا کے عوام کو بے وقوف بنایا اور قبائل کے لوگوں سے جھوٹی کہانیاں بیان کیں۔انہوں نے کہا کہ چار پانچ دنوں میں پارٹی منشور پیش کریں گے، صوبے کے حقوق جو وفاق نے ضبط کئے وہ لیکر رہیں گے۔پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدوار ہمارے ساتھ شامل ہوں گے اور ہم وفاق سے صوبے کا حق لے کر رہیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلا ہو یا نہیں ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مجھے بلے کی آفر ہوئی تھی میں نے انکار کیا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے پرویز خٹک کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ’الیکشن کمیشن کی جانب سے پرویز خٹک سمیت کسی کو بھی بلے کے نشان کی پیش کش نہیں کی گئی‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button