Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
ڈرائیوروں نے ترکی کی ڈی 915 سڑک کو خطرناک ترین قرار دے دیا - Dailyghaznavi
بڑی خبر

ڈرائیوروں نے ترکی کی ڈی 915 سڑک کو خطرناک ترین قرار دے دیا

بیبرٹ: ترکی میں ڈی 915 نامی پہاڑی سڑک غیر سرکاری طور پر دنیا کی خطرناک ترین سڑک قرار دی گئی ہے۔یہ پہاڑی سڑک مشرقی ترکی میں ضلع اوف اور شہر بیبرٹ کے درمیان واقع ہے جو کہ 65 میل (105 کلومیٹر) طویل ہے اور بہت سے گاڑیاں چلانے والے افراد اسے دنیا میں سب سے زیادہ مشکل اور خطرناک سڑک قرار دیتے ہیں۔کئی سال پہلے تک بولیویا کی یونگس روڈ جسے ’موت کی سڑک‘ بھی کہا جاتا ہے، دنیا کی خطرناک ترین سڑک کا غیر سرکاری اعزاز رکھتی تھی لیکن کچھ افراد کا ماننا ہے کہ ڈی 915 نے دشواری اور خطرے کے لحاظ سے یونگس روڈ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔یہ پہاڑی سڑک ترکی کے شمال مشرقی اناطولیہ صوبے کو بحیرہ اسود سے ملاتی ہے۔ اس میں متعدد خطرناک موڑ اور کنارے ہیں جو انتہائی ہنر مند ڈرائیوروں کے لیے بھی بڑا چیلنج رکھتے ہیں۔سڑک کی تاریخ 1916 سے 1918 تک کی ہے جس میں روسیوں فوجیوں نے ترک شہر ترابزون پر قبضہ کر لیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ سڑک روسی فوجیوں نے صرف ہاتھوں اور دستی اوزاروں کا استعمال کرتے ہوئے بنائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button