اسلام آباد()سی بی آر سوسائٹی کی بزنس کمیونٹی کے دھڑے متحد ہوگئے ،الیکشن میں الطاف احمد بٹ کی قیادت میں منتخب ہونے والی مینجمنٹ کمیٹی کیساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کردیا،گزشتہ روز سی بی آر ٹاون کی بزنس کمیونٹی کو امجد میر نے ایک عشائیہ دیا ،عشائیہ میں تمام بزنس کمیونٹی نے الطاف احمد بٹ کی قیادت پہ اعتماد کا اظہار کیا اور اس امر کا اظہار کیا کہ بزنس کمیونٹی سی بی آر سوسائٹی کے مسائل کے حل کیلئے مینجمنٹ کا ساتھ دے دیگی تاکہ ممبران سے کئے گئے وعدہ کو پورا کیا جاسکے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہےکہ اب منفی ہراپیگنڈہ کی سیاست نہیں ہوگی اور اتحاداتفاق اور ٹیم کی سیاست کوفروغ دیاجائیگا،ہمیں الطاف احمد بٹ کی قیادت پہ پورا اعتماد ہےوہ یقینا ممبران کے مسائل ڈیڈلائن کے اندر حل کردینگے، بزنس کمیونٹی نے شفاف انداز میں اپنے وقت پہ انتخابات کرانے پہ ضلعی انتظامیہ خاص کرعامر علی احمد اور ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا شکریہ ادا کی
0 0 1 minute read




