تازہ تریندنیا

سعودی عرب میں اب تک کتنے پاکستانی عازمینِ حج کیلئے پہنچ چکے ہیں؟جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

سعودی عرب میں اب تک کتنے پاکستانی عازمینِ حج کیلئے پہنچ چکے ہیں؟جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

سعودی عرب میں پاکستانی عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری، مملکت میں عازمین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ تک 46 ہزار 648 سرکاری عازمین 185 پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچے جب کہ آئندہ 9 روز میں مزید 22 ہزار 90 سرکاری عازمین مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق نجی حج سکیم کے تحت 15 ہزار سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان حج مشن رواں سال 70 ہزار 105 سرکاری اور 80 ہزار سے زائد نجی عازمین حج کی میزبانی کرے گا۔ ترجمان کے مطابق مدینہ منورہ میں 33 ہزار 500 عازمین کو ریاض الجنہ جانے کی اجازت دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button