پاکستانکاروبار

یہ ہوئی نہ بات ڈیزل میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی،،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

یہ ہوئی نہ بات ڈیزل میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی،،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ڈی سی اسلام آباد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو کل سے گاڑیوں کے کرائے چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے 30 کلومیٹر سے زائد سفر کے لیے کرایہ 10 روپے کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر کرایہ چسپاں کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔یہ فیصلہ ٹرانسپورٹ یونین کے وفد سے ملاقات میں کیا گیا، ٹرانسپورٹ یونین نے بھی کرایوں میں کمی پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔فیصلے کے مطابق کرایوں میں کمی نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اتوار سے گاڑیوں کے کرائے چیک کرنے کی ہدایت کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button