پاکستانتازہ ترین

ملک کے کن کن علاقوں میں آج بارش ہوسکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

ملک کے کن کن علاقوں میں آج بارش ہوسکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، جنوبی وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ شمالی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم شام اور رات خضدار، قلات، جھل مگسی، سبی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، ژوب اور تربت میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button