دنیا

یو اے ای میں موسم گرما میں نمازِ جمعہ و خطبے کا دورانیہ 10 منٹ تک کرنے کی ہدایت

یو اے ای میں موسم گرما میں نمازِ جمعہ و خطبے کا دورانیہ 10 منٹ تک کرنے کی ہدایت

متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد کو جمعہ کا خطبہ مختصر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نماز جمعہ اور خطبات کا دورانیہ 10 منٹ سے زیادہ نہیں ہوگا اور اس کا اطلاق آج بروز جمعہ 28 جون 2024 سے ہوگا اور یہ اکتوبر کے آغاز تک نافذ رہے گا۔متحدہ عرب امارات میں اسلامی امور کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ان دنوں شدید گرمی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ .یاد رہے کہ سعودی عرب میں رواں ماہ کے اوائل میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں 21 جون سے گرمیوں کے اختتام تک جمعہ کے خطبوں اور نمازوں کا دورانیہ 15 منٹ تک بڑھانے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button