دنیا

ایران: صدارتی انتخابات، پولنگ جاری، آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ووٹ کاسٹ کر دیا

ایران: صدارتی انتخابات، پولنگ جاری، آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ووٹ کاسٹ کر دیا

ایران میں 14ویں صدارتی انتخابات کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔نئے ایرانی صدر کے انتخاب کے لیے ملک بھر میں پولنگ ایرانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ایران میں پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہو گئی ہے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ انتخابات کا دن ایرانیوں کے لیے خوشی اور مسرت کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے ملک کی عزت اور ساکھ عوام کی انتخابات میں شرکت سے ہے۔ایران میں 2 امیدواروں کے دستبردار ہونے کے بعد اب 4 صدارتی امیدواروں سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پازشکیان اور مصطفی پور محمدی کے درمیان مقابلہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button