پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکنیت معطلی پر شیر افضل مروت کا بیان سامنے آگیا۔ اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میری پارٹی رکنیت کی معطلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، میں پارٹی رکنیت ختم کرنے والے بانی کے ساتھ ہوں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات معمول کی بات ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ صبح نو بجے متوقع ہے، قانون کی حکمرانی بحال ہوتی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کوئی پی ٹی آئی۔ لیڈر نے سازش کی ہے تو پرواہ نہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کر دی ہے۔ پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق شیر افضل مروت کی جانب سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں رؤف حسن… بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق ملک، فردوس شمیم نقوی اور داؤد خان کاکڑ بھی شامل ہیں۔
0 44 1 minute read