لاہور سمیت پنجاب بھر میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہو گئی۔ بازار میں آٹے کے تھیلے اب نایاب ہوتے جارہے ہیں۔ حکومت اور فلر ملز مالکان کے درمیان ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے کا خمیازہ صارفین کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔لاہور کی بیشتر مارکیٹوں میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، آٹا خریدنا ہو تو دس دکانوں سے انکار سن کر ان میں سے صرف ایک کے پاس آٹے کے چند تھیلے ہیں۔آٹے کی قلت شہریوں کے لیے پریشان کن ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ الیکشن میں بڑے بڑے وعدے کرنے والی حکومت اب عوام کو دکھائی نہیں دے رہی۔فلر ملز ایسوسی ایشن نے 10 جولائی کو گندم کی دھلائی بند کر دی تھی اور 11 جولائی سے سپلائی معطل ہے، لیکن ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان غیر نتیجہ خیز مذاکرات عوامی پریشانیوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔
0 0 1 minute read