سائنس و ٹیکنالوجی

5 جی کی نیلامی کب ہوگی ؟ متوقع تاریخ سامنے آگئی

5 جی کی نیلامی کب ہوگی ؟ متوقع تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد: ملک میں فائیو جی کی نیلامی مارچ اپریل میں ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس رانا محمود الحسن کی زیر صدارت ہوا جس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے بریفنگ دی۔ یہ ہوا، حکومت کہے تو ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 56 فیصد آبادی کے پاس انٹرنیٹ ہے، ہم نے گزشتہ سال محرم، 9 مئی اور الیکشن سمیت 4 بار موبائل سروس بند کی۔. اجلاس میں رانا محمود الحسن نے سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر بین الاقوامی اشتہارات آتے ہیں، کیا ٹیکس دیتے ہیں؟ چیئرمین پی ٹی اے نے جواب دیا کہ فی الحال اس حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں ہے۔ اجلاس میں وزیر قانون نذیر تارڑ نے کہا کہ بین الاقوامی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام سے اس حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم تجارتی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، پوری دنیا میں اس پر ٹیکس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button