انٹرٹینمنٹ

سابقہ مِس سوئٹزرلینڈ کا بہیمانہ قتل، شوہر نے بلینڈر میں ڈال کر پِس ڈالا

سوئٹزرلینڈ: سابق مس سوئٹزرلینڈ کرسٹینا جوکسمووچ کے سفاک شوہر نے انہیں بے دردی سے قتل کرکے لاش بلینڈر میں ڈال دی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال فروری میں 38 سالہ سابق ماڈل اور مس سوئٹزرلینڈ کرسٹینا جوکسیمووچ نے اپنے گھر کے لانڈری روم میں… وہ مردہ پائی گئی۔ پولیس کے مطابق کرسٹینا جوکسیمووچ کی لاش کپڑے دھونے کے کمرے میں ٹکڑوں میں ملی تھی۔ تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ ماڈل کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پولیس نے اس ہولناک واقعے کی مزید تفتیش کرتے ہوئے ماڈل کے 41 سالہ شوہر تھامس کو گرفتار کر لیا ہے۔ اپنی بیوی کے قتل کا جرم قبول کرنے والے تھامس نے کہا کہ اس کی بیوی کرسٹینا نے اس پر چاقو سے حملہ کیا۔ اور اس نے اپنے دفاع میں اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ قتل کے بعد خوفزدہ تھا اس لیے اس نے اپنا جرم چھپانے کے لیے لاش کے ٹکڑے کر دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button