ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں پاکستان ٹیم آج بھارت سے مدمقابل ہو گی۔دونوں ٹیمیں چین کے شہر ہولن بیئر میں آمنے سامنے ہوں گی جب کہ روایتی حریف سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔پاکستان نے ایونٹ کے 4 میچوں میں سے 2 جیتے ہیں جبکہ 2 میچ ڈرا ہوئے ہیں، اسی طرح روایتی حریف بھارت نے اپنے تمام 4 میچز جیتے ہیں۔دونوں ٹیمیں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:45 اور ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:15 پر میدان میں اتریں گی۔
0 0 Less than a minute