کھیل

بنگلادیشی کرکٹر نے انعامی رقم رکشہ ڈرائیور کے اہلخانہ کو عطیہ کردی

بنگلہ دیشی کرکٹر مہدی حسن میراز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی انعامی رقم جاں بحق رکشہ ڈرائیور کے اہل خانہ کو عطیہ کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف احتجاج میں جاں بحق ہونے والے رکشہ ڈرائیور کے اہل خانہ سے تعزیت اور پاکستان کے خلاف تاریخی فتح کے بعد ملنے والی انعامی رقم لواحقین کو عطیہ کردی گئی۔سیاسی تحریک کے دوران پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔سیریز میں فتح کے بعد بنگلادیشی کرکٹر نے ایوارڈ کو مرحوم رکشہ ڈرائیور کے نام کیا تھا اور گھر کے واحد کفیل کیلئے امداد کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button