انٹرٹینمنٹ

ثناء جاوید کی نئی تصاویر پر صارفین نے تعریفوں کے پُل باندھ دیے

لالی وڈ اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ‘خانی’ میں اپنی جاندار اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ثنا جاوید آئے دن اپنے مداحوں کو اپنی خوبصورتی دکھاتی رہتی ہیں۔ثنا جاوید نہ صرف ایک بہترین اداکارہ ہیں بلکہ ایک باصلاحیت ماڈل بھی ہیں جو اپنی فٹنس پر بہت توجہ دیتی ہیں۔ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر کچھ نئی آئینے والی سیلفیز شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں اداکارہ نے مغربی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں، اداکارہ انتہائی اسٹائلش اور خوبصورت لگ رہی ہیں۔ثنا جاوید کی ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد مداح ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button