Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
فلم میں شاہ رخ کا بیٹا بننے والی لڑکی معروف اسٹار بن گئیں - Dailyghaznavi
بڑی خبر

فلم میں شاہ رخ کا بیٹا بننے والی لڑکی معروف اسٹار بن گئیں

بولی وڈ کی کامیاب فلموں میں سے ایک ’کبھی الوداع‘ نہ کہنا میں شاہ رخ خان کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والی لڑکی 22 سال کی عمر میں اسٹار بن گئیں۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق ڈیڑھ دہائی قبل ریلیز ہونے والی فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ میں شاہ رخ خان کے بیٹے کا کردار کسی لڑکے نے نہیں بلکہ لڑکی نے ادا کیا تھا جو دیگر فلموں میں بھی لڑکا بنیں۔

شاہ رخ خان کے بیٹے ’ارجن‘ کا کردار ادا کرنے والی لڑکی احساس چنا حال ہی میں اپنی 22 ویں سالگرہ منائی تو کئی شوبز شخصیات انہیں دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

 

احساس چنا نے چار سال کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلموں میں کام کرنا شروع کیا اور ابتدائی چند سال تک وہ لڑکوں کے کردار ادا کرتی رہیں۔

اس وقت فلمی دنیا سے وابستہ زیادہ تر افراد کو بھی علم نہیں تھا کہ فلموں میں لڑکا بننے والی حقیقت میں لڑکی ہیں۔

 

تاہم کچھ سال بعد احساس چنا نے بھی ڈراموں میں لڑکی کا کردار ادا کرنا شروع کیا تو لوگ دنگ رہ گئے۔

احساس چنا کم عمری سے ہی اسکرین پر دکھائی دیتی آ رہی ہیں اور انہوں نے 2004 کی ہارر فلم ’واستو شاسترا‘ میں سشمیتا سین، 2006 کی فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ میں شاہ رخ اور اسی سال ریلیز ہونے والی فلم ’آریان‘ میں بھی سہیل خان کے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا۔

احساس چنا فلم میں شسمیتا سین کا بیٹا بھی بن چکی ہیں—پرومو فوٹو
احساس چنا فلم میں شسمیتا سین کا بیٹا بھی بن چکی ہیں—پرومو فوٹو

 

احسساس چنا نے ایک درجن کے قریب فلموں میں سے نصف میں لڑکوں کا کردار ادا کیا، تاہم 12 سال کی عمر کے بعد انہوں نے لڑکیوں کے کردار ادا کرنا شروع کیے۔

حال ہی میں ان کی 22 ویں سالگرہ پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اسٹار قرار دیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button