بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ پونم ڈھلوں کے بعد اب بھارتی گلوکار، ریپر یو ہنی سنگھ نے بھی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہنی سنگھ نے ایک کہانی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی بہترین دوست اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کو شادی میں شرکت کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ میں گلوری (نئے البم) کے پہلے گانے کی شوٹنگ میں لندن میں ہوں گا لیکن اپنی بہترین دوست سوناکشی کی شادی میں شرکت کو یقینی بناؤں گا۔



