کھیل

ون ڈے پلیئرز رینکنگ: بابر اعظم کی پہلی پوزیشن ،کوہلی پیچھے چلے گئے

یواے ای: آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ، ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار جبکہ فخر زمان تیسرےاور امام الحق چوتھے نمبرہیں۔ جنوبی افریقہ کےریسی وین ڈر ڈوسن دوسرے ، آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر دو درجے ترقی کے بعد 7 ویں جبکہ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ 19 ویں ، بنگلادیش کے تمیم اقبال ایک درجے ترقی کےبعد 25ویں نمبر پر آگئے ۔ جاری رینکنگ میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کےبعد 8 ویں نمبر پر آگئے ۔ون ڈےبولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کےجوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرارہے ، پاکستان کے شاہین آفریدی 10 ویں نمبر پر جبکہ ون ڈےآل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کےشکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button