کراچی(نیوز ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے مزید 29 پیسے گر گئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، 29 پیسے گراوٹ کے بعد 152 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔ گذشتہ روز بھی امریکی کرنسی 20 پیسے گھٹ گئی تھی جس کے بعد ڈالر 153 روپے 20 پیسے پر فروخت ہوا تھا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر ریٹ میں 12 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل گراوٹ پاکستانی معیشت کیلئے مثبت شگون ہے، اس سے ایک جانب تو ملکی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آئے گی تو دوسری جانب بیرونی قرضوں کے بوجھ میں کمی واقع ہو گی۔
0 0 Less than a minute



