Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں سہولیات فراہم کی جائیں گی وزیر تعلیم دیوان چغتائی - Dailyghaznavi
بڑی خبر

آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں سہولیات فراہم کی جائیں گی وزیر تعلیم دیوان چغتائی

وادی لیپا ( ) وزیر تعلیم دیوان چغتائی  نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر  کے تعلیمی اداروں میں سہولیات فراہم کی جائیں گی،لیپہ دورافتادہ علاقہ ہے یہاں قدرتی آفات اور  بھارتی فائرنگ کی وجہ سے متاثر ہے یہاں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گئے،وادی لیپا میں مختلف تعلیم اداروں کے دورون کے دوران  انہوں نے کہا کہ  اساتذہ تدریس پر توجہ دیں انتقامی کاروائیاں نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی تبادلہ جات کیے جائیں گے، جو اچھے نتائج دے گا اس کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام دیا جائے گا جس ادارے کی کارکردگی مایوس کن ہوگی اس ادارہ کے اساتذہ کی تنخواہیں بند کردی جائیں گئ۔آن ڈیوٹی  سسٹم ختم۔اب  نکمے اورسست سرکاری ملازمین  کیدن ختم ہو چکے ہیں اب محنت کرنا پڑے گئی۔بعدازاں وزیر تعلیم نے RHC لیپا کا دورہ کیا ہسپتال کی عمارت کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کیا ہسپتال کے مسائل کے حوالہ سے ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر رحیم نے بریفنگ دی۔وزیر حکومت  نے ہسپتال میں سٹاف اور صحت کمیٹی کے اراکین سیخطاب کرتے ہوئے کہا لیپا ویلی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی حالت انتہائی ابتر ہے ادویات کمی پورا کریں گئے سابق دور میں لیپا کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا درجہ دیا گیاتھا لیکن عملدرآمد نہ ہوسکا۔اب  آپ کو تبدیلی نظر آئے گئی نئے ادارے دیں نہ دیں لیکن پرانے ہسپتالوں کی حالت بہتر بنائیں گئے۔یہاں ڈاکٹرز پیرامیڈیکل  سٹاف اور ٹیکنیکل سٹاف کی کمی کو پورا کریں گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button