Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
ملک میں تبدیلی لانے کیلئے 5 سال کم ہیں:سارہ خان - Dailyghaznavi
بڑی خبر

ملک میں تبدیلی لانے کیلئے 5 سال کم ہیں:سارہ خان

کراچی: () اداکارہ سارہ خان نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی لانے کے لیے 5 سال بہت کم ہیں، انہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی وہ کر دکھایا جو ماضی میں کوئی نہیں کر سکا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سارہ خان کے ایک پُرانے انٹرویو کی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی کارکردگی کی تعریف کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ سارہ خان نے کہا کہ ‘عمران خان نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی وہ کام کر دکھایا ہے جو ماضی میں کوئی نہیں کرسکا۔

’اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ‘عمران خان نے اُن لوگوں کو بند کیا ہے جنہیں آج سے پہلے کوئی بند نہیں کرسکا۔اُنہوں نے کہا کہ ‘تبدیلی آنے کے لیے بہت وقت درکار ہے ، ہمیں ایسا کیوں لگتا ہے کہ صرف 5 سال کے اندر تبدیلی آجائے گی۔ سارہ خان نے مزید کہا کہ طویل فہرست ہے جس کی وجہ سے موجودہ حکومت تعریف کی مستحق ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button