Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
'پاکستانی سیاست میں چار ماہ بہت اہم، پاکستان بڑے حساس وقت سے گزر رہا ہے' - Dailyghaznavi
بڑی خبر

‘پاکستانی سیاست میں چار ماہ بہت اہم، پاکستان بڑے حساس وقت سے گزر رہا ہے’

راولپنڈی: شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں چار ماہ بہت اہم ہیں، پاکستان بڑے حساس وقت سے گزر رہا ہے، سیاستدان مغرب کی طرف دیکھ رہے ہیں، سیاست مشرق سے طلوع ہو رہی ہے، یہ وقت پگڑیاں اچھالنے کا نہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں وہ سیاستدان نہیں جو کہوں مہنگائی نہیں ہے، عمران خان کی قیادت میں مہنگائی پر قابو پائیں گے، اداروں کیخلاف زبان استعمال کرنیوالے منہ کے بل گریں گے، الیکشن کے قریب ن لیگ کی نئی الائنمنٹ ہوگی، انتخابات میں سوا سال رہ گیا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ ملک انتخابات کی طرف جا رہا ہے، اگلا الیکشن عمران خان کی قیادت میں بھرپور طریقے سے لڑیں گے، عمران خان کی قیادت میں تبدیلی لے کر آئیں گے، ن لیگ کو 2 کے بجائے 3 گروپس میں دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ طور خم بارڈر کھلا ہے، چمن پر تھوڑا مسئلہ ہے جسے ٹھیک کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button