Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
بین الصوبائی تھروبال چیمپیئن شپ، میزبان بلوچستان نے مردوں کاجبکہ سندھ نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا۔ - Dailyghaznavi
بڑی خبر

بین الصوبائی تھروبال چیمپیئن شپ، میزبان بلوچستان نے مردوں کاجبکہ سندھ نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا۔

تحریر۔۔۔ رانا تنویراحمد

گذشتہ دنوں پاکستان تھروبال فیڈریشن اور بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور بلوچستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے کھیلی گئی بین الصوبائی تھروبال چیمپیئن شپ میں
میزبان بلوچستان نے مردوں کا جبکہ سندھ نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بلوچستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل
درا بلوچ تھے۔ جن کا پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں تعارف کروایا۔ فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نےکامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر عمران یوسف
، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے
نائب صدر جعفر علی شاہ، سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں، رکن مجلس عاملہ رانا تنویر احمد، بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کی صدر میڈم اختر خان، پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رانا سجاد اکبر، خیبرپختو نخوا ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ارشد حسین،
گلگت بلتستان ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ظہیر عباس، اسلام آباد ایسوسی ایشن کے سیکرٹری معین الدین
اور بلوچستان ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منظور احمد سرپرہ
کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں مردوں کے کھیلے گئے فائنل میں بلوچستان نےسندھ کو 1-2 سے ہرا کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ سندھ نے پہلے سیٹ میں 19-25 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں بلوچستان نے 16-25 سے فتح حاصل کر کے مقابلہ برابر کردیا۔ تیسرے سیٹ میں بلوچستان نے 19-25
کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 1-2 سے جیت لیا۔ اسی طرح خواتین کے فائنل میں سندھ نے پنجاب کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے الگ الگ مقابلے کھیلے گئے۔چیمپیئن شپ میں چھ مرد اور چھ خواتین کی ٹیموں نے لیا جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختو نخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل تھیں۔

چیمپئن شپ کا افتتاح بلوچستان کےسیکرٹری کھیل عمران گچکی نے کیا۔ چیمپئن شپ کے افتتاحی روز کھیلےگئے مردوں کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا نے گلگت بلتستان کو 0-2 سے، سندھ نے بلوچستان کو 1-2 سے اور سندھ نے اسلام آباد کو 0-2 سے شکست دی۔ جبکہ خواتین کے مقابلوں میں سندھ نے بلوچستان کو 0-2 سے،
پنجاب نے بلوچستان کو 0-2 سے، گلگت بلتستان نے خیبرپختونخوا کو 1-2 سے اور سندھ نے پنجاب کو 0-2 سے شکست دی۔ اسی طرح بلوچستان، خیبرپختو نخوا، سندھ اور پنجاب نے مردوں کے سیمی فائنل میں جبکہ سندھ، خیبرپختو نخوا، پنجاب اورگلگت بلتستان نے خواتین کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ مردوں کے کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بلوچستان نے خیبر پختونخوا کو 2-0 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سندھ نے پنجاب کو 2-0 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ خواتین کے پہلے سیمی فائنل میں سندھ نے خیبرپختونخوا کو 0-2 سے شکست دے فائنل میں جگہ بنائی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب نےگلگت بلتستان کو 2-0 سےشکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ اور اسی طرح
بین الصوبائی تھروبال چیمپیئن شپ میں
بلوچستان اور سندھ مردوں کے ایونٹ میں جبکہ سندھ اور پنجاب
کی ٹیمیں خواتین کے ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button