پاکستانی بولر شاداب خان نے کسی بھی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بہترین بولنگ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
پاکستان کے لیگ اسپنر شاداب خان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 26 رنز دیکر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
پاکستانی اسپنر نے مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور گلین میکسویل کو آؤٹ کیا، یہ چاروں آسٹریلوی بیٹنگ لائن کے اہم کھلاڑی ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ناک آؤٹ مرحلے میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
0 0 Less than a minute



