Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
بلوچستان: رواں سال آٹا ، چینی، سبزیاں ، دالیں، خوردنی تیل سمیت اشیائے ضروریہ کئی گنا مہنگی ہوئیں - Dailyghaznavi
بڑی خبر

بلوچستان: رواں سال آٹا ، چینی، سبزیاں ، دالیں، خوردنی تیل سمیت اشیائے ضروریہ کئی گنا مہنگی ہوئیں

کوئٹہ: () ملک بھر کی طرح بلوچستان 2021 میں بھی مہنگائی کے طوفان کی زد میں رہا، پسماندہ صوبے کے عوام آٹا ، چینی، سبزیاں ، دالیں، اور خوردنی تیل سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا۔

نومبر 2021 تک مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 5 فیصد کی بلند سطح پر پہنچ گئی جس کی بنیادی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہے لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھی صوبے کے غریب عوام کو ریلیف پہنچانے میں ناکام رہیں۔

گزشتہ سال آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ 900 روپے تھا جو رواں سال 14 سو کی بلند ترین سطح اور خوردنی تیل 250 روپے لیٹر سے اب 370 سے 400 روپے تک پہنچ چکا ہے، اسکے علاوہ چینی، دالیں، سبزیاں، مرغی، انڈے، چائے کی پتی سمیت روز مرہ استعمال کی ہر شے کی قیمتیں بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button