Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
پاکستان میں کورونا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں: اسد عمر - Dailyghaznavi
بڑی خبر

پاکستان میں کورونا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں: اسد عمر

سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) اور وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں۔

سربراہ این سی او سی کا کہنا ہے کہ کراچی میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماسک کا استعمال کورونا سے بچنےکا بہترین طریقہ ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے تین بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں کورونا کے جنوبی افریقی ویرینٹ اومی کرون کے کیسز  میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button