انٹرٹینمنٹ

ماڈلنگ کیلئے تعلیم نہیں لمبا قد اور خوبصورت جسم ہونا ضروری ہے، آمنہ الیاس

کراچی: پاکستان کی ٹاپ ماڈل آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ ماڈلنگ انڈسٹری میں لمبا قد اور خوبصورت جسم ہونا اہمیت رکھتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جہاں اُنہوں نے ماڈلنگ انڈسٹری اور اس سے جڑے کئی سوالات کا جوابات دیا۔

آمنہ نے بتایا کہ ماڈلنگ میں کیرئیر بنانے کیلئے تعلیم اتنی لازمی نہیں جتنا ماڈلنگ کرنے والے کی جسامت اور لمبا قد ضروری ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ انڈسٹری میں آنے والے مردوں کیلئے یہ ایک پلس پوائنٹ ہے کہ وہ لمبے چوڑے ہوں جبکہ لڑکیاں دبلی پتلی ہوں۔

آمنہ نے بتایا کہ ماڈلز کو ریمپ پر واک کے دوران مسکرانے یا پھر زیادہ متحرک ہونے کی اجازت نہیں ہوتی تاکہ لوگوں کی وجہ صرف لباس پر ہی رہے۔

آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں گوری رنگت والوں کو ترجیح دی جاتی ہے جبکہ گہری رنگت والوں کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں بھی ماضی میں اس سب سے گزرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ ماڈلنگ اسٹار آمنہ الیاس سے قبل بھی کئی مرتبہ گہری رنگت کی وجہ سے اپنے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر بات کر چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button