انٹرٹینمنٹ

آسکر ایوارڈیافتہ ہالی وڈ اداکار ایلن آرکن انتقال کرگئے

لاس ویگاس:آسکر ایوارڈیافتہ ہالی وڈ اداکار ایلن آرکن انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلم اداکارایلن آرکن نے لٹل مس سن شائن میں بہترین اداکاری کی بدولت آسکر ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ وہ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ ایلن آرکن نے اپنا میوزک گروپ بنایا لیکن وہ زیادہ عرصہ چل نہ سکا لیکن 1957 نے انہوں نے ایک ہٹ گانا بنانا بوٹ سانگ بنا یا جس کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی ۔میوزک گروپ ٹوٹنے کے بعد بھی وہ شوبز سے وابستہ رہے ۔ایلن آرکن نے 1963 میں براڈوے سے اپنے ڈیبیو ڈرامہ ’انٹر لافنگ‘ میں بہترین اداکاری کی اور ٹونی ایوارڈ حاصل کیا جبکہ 1968 میں لٹل مرڈررز نامی ڈرامہ ڈائریکٹ کر کے بھی خوب داد سمیٹی اور ڈرامہ ڈیسک ایوارڈ حاصل کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button