انٹرٹینمنٹ

پاک بھارت میچ سے پہلے اروشی نے نسیم شاہ کی تصویر شیئر کردی

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ہمراہ پاکستانی اسکواڈ کی تصویر شیئر کردی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کینڈی میں کھیلا جارہا ہے جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔میچ شروع ہونے سے قبل اروشی روٹیلا نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی۔ اس تصویر میں ٹی وی اسکرین پر نسیم شاہ پاکستانی اسکواڈ کے ساتھ نظر آرہے تھے۔اروشی کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور ایکس پر خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اروشی روٹیلا کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی گئی تھی۔گزشتہ برس میڈیا سے گفتگو کے دوران نسیم شاہ نے اروشی روٹیلا سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ مجھے نہیں پتا اروشی کون ہے، میں اپنے کھیل پر فوکس رکھتا ہوں، مجھے تو معاملے کا علم ہی نہیں اور فی الحال میرا ارادہ صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button