ماسکو: روس اور چین نے چاند پر بین الاقوامی سٹیشن بنانے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ روس کی سٹیٹ کارپوریشن فار اسپیس ایکٹیویٹیز Roscosmos اور چینی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے درمیان ہوا۔ معاہدے کا مقصد چاند پر بین الاقوامی سائنسی اسٹیشن کی تشکیل کے لیے مخصوص شعبوں میں فریقین کے درمیان باہمی تعاون کے لیے ایک تنظیمی اور قانونی بنیاد فراہم کرنا ہے۔ مزید تجدید اس وقت تک کی جائیں گی جب تک کہ کوئی بھی فریق ابتدائی مدت کی میعاد ختم ہونے سے کم از کم ایک سال قبل معاہدہ ختم نہ کر دے۔



