سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا اے آئی چیٹ بوٹ کیلئے وائس چیٹ موڈ فیچر پر کام جاری

واٹس ایپ کا اے آئی چیٹ بوٹ کیلئے وائس چیٹ موڈ فیچر پر کام جاری

کیلیفورنیا: فوری پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کے لیے وائس چیٹ موڈ فیچر پر کام کر رہی ہے۔
واٹس ایپ بیٹا کی معلومات کے مطابق یہ فیچر مستقبل میں واٹس ایپ کی جانب سے اپ ڈیٹ میں فعال کر دیا جائے گا اور صارفین AI چیٹ بوٹ کے لیے آواز کا انتخاب بھی کر سکیں گے۔ MetaAI کے ساتھ بات چیت کے لیے اپنی آواز کا استعمال ٹیکسٹنگ سے کہیں زیادہ آسان بنا دے گا۔میٹا اے آئی وائس سلیکشن آپشن اینڈرائیڈ کے لیے جاری کردہ واٹس ایپ بیٹا ورژن 2.24.17.16 میں دستیاب ہے۔کمپنی کی جانب سے جب یہ فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا تب صارفین میٹا اے آئی کے لیے 10 آوازوں کا انتخاب کر سکیں گے۔ ان آوازوں کو نام نہیں دیے گئے لیکن ہر آواز کو مختلف رنگ کے دائرے سے منسوب کیا گیا ہے جیسا کہ پیش کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button