دنیا

سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی کا کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

امریکہ کے سابق نائب صدر ڈک چینی نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ریپبلکن رہنما ڈک چینی نے ٹرمپ کو امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔ انہیں سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی کی حمایت حاصل تھی۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈک چینی ایک غیر متعلقہ ریپبلکن ہیں جو نہ ختم ہونے والی بے ہودہ جنگوں کے بادشاہ تھے۔واضح رہے کہ ڈک چینی سابق صدر جارج بش کے دور میں 2001 سے 2009 تک امریکا کے نائب صدر رہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ رواں سال 5 نومبر کو ہوگی جس کے لیے امریکی نائب صدر کملا ہیرس ڈیموکریٹک امیدوار ہیں۔ جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button