نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے اور نہ ہی کوئی امکان ہے۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 9 مئی کو پہلے کیس کا فیصلہ ہونے دیں۔انہوں نے کہا کہ برطانوی حکام سے سوشل میڈیا پر آزادی کے حوالے سے بات کی، پہلے وہ ہمیں آزادی پر طعنے دیتے تھے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ساؤتھ پورٹ واقعے کے بعد برطانیہ میں ملوث افراد کے خلاف تیزی سے انصاف کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں سماعت کا فیصلہ قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔ مرضی


