دنیا

واشنگٹن: بھارتی سفارت خانے کے اہلکار کی پُراسرار ہلاکت

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہندوستانی سفارت خانے کا ایک اہلکار پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کو پیش آنے والے واقعے کی مقامی پولیس اور خفیہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں، واقعے میں خودکشی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی لاش سفارت خانے کے احاطے سے ملی ہے۔ہندوستانی سفارت خانے نے جمعہ کو ایک سرکاری بیان میں اہلکار کی موت کی تصدیق کی لیکن مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button