انٹرٹینمنٹ

پیرس فیشن ویک کے ریمپ پر ایشوریا اور عالیہ بھٹ کی انٹری توجہ کا مرکز

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے اور عالیہ بھٹ نے پیرس فیشن ویک کے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 31 سالہ عالیہ بھٹ اس بار پیرس فیشن ویک میں جلوہ گر ہوئی ہیں جب کہ ایشوریا رائے اس سے قبل بھی فیشن ویک میں شرکت کر چکی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکارائیں مشہور کاسمیٹک برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔ ایشوریہ رائے اور عالیہ بھٹ نے خاص لباس میں ریمپ پر واک کی اور اپنی خوبصورتی اور انداز سے توجہ مبذول کروائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button