انٹرٹینمنٹ

فضا علی کو امریکا میں انسٹاگرام ریلز بنانا مہنگا پڑ گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے امریکا میں انسٹاگرام ریلز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔فضا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر امریکا سے کچھ نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔پہلی ویڈیو میں انہیں امریکہ میں ٹرین میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں انہیں پارک میں ایک پیاری سی ٹرین کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے کیمرے کے لیے مختلف پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیوز شیئر کرنے کے بعد انہیں بولڈ لباس پہننے پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکارائیں بیرون ملک جا کر بہت بولڈ لباس زیب تن کرتی ہیں۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل فضا علی کو بھی لائیو شو کے دوران ڈانس کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ قومی ٹی وی پر بیٹھ کر یہ سب کرنا خوبصورت نہیں، دنیا بھر میں ہمارا کیا امیج بنے گا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button