پاکستانتازہ ترین

وہی ہو ا جسکا ڈر تھا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورسمیت دیگرقیادت پر پرچہ کٹ گیا

پی ٹی آئی احتجاج میں ترنول جی ٹی روڈ بلاک کرنے اورتوڑ پھوڑ کرنے پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورسمیت دیگرقیادت پر پرچہ کٹ گیا۔ مقدمے میں وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کےعلاوہ اعظم سواتی ، عامر مغل ، عمر ایوب اور بیرسٹر سیف کو بھی ملزم نامزد کردیا گیا ہے ۔۔ مقدمہ دہشتگردی اقدام قتل سمیت 14 سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا جس میں دیگرساڑھے تین سو کے قریب نامعلوم کارکنان بھی نامزد ہیں۔ ایف آئی آرمیں اعظم سواتی پرمالی معاونت جبکہ علی امین گنڈاپورپرسرکاری وسائل کے استعمال کا الزام ہے۔۔ ایف آئی آر متن کے مطابق پولیس ملازمین پر فائرنگ کرکے یرغمال بنا کر حبس بیجا میں رکھا گیا۔۔ دوسری جانب کے پی ہاوس سے گرفتار ہونے والے ملزمان میں 9 پولیس افسران و اہلکاروں کی بھی شناخت ہوگئی ہے۔۔ ان گرفتار پولیس اہلکاروں کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کیا گیا ہے۔ پاک رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے ان اہلکاروں کو گرفتار کیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے ان اہلکاروں کے خلاف ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button