Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
عوام کو فری وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا عالمی ریکارڈ میکسیکو سٹی کے نام - Dailyghaznavi
بڑی خبر

عوام کو فری وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا عالمی ریکارڈ میکسیکو سٹی کے نام

دنیا بھر میں مختلف پراجیکٹس کے زیر اثر کچھ ایسے پراجیکٹس پر بھی کام کیا جارہا ہے جو کہ عوام کو وائی فائی کی مفت سہولیات مہیا کرتی ہیں۔
اسی پراجیکٹ پر کام کرتے ہوئے میکسیکو سٹی نے عوام کو فری وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہر میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں سے وائی فائی کی مفت سہولیات حاصل کی جاتی ہیں۔
یہ ہاٹ اسپاٹس بڑے سیاحی مقامات، ٹرانسپورٹیشن کے مراکز، ثقافتی مراکز اور حکومتی دفاتر سمیت دیگر مقامات پر نصب کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ میکسیکو سٹی کی انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ کی مفت سہولیات کا فیصلہ اس وقت کیا گیا تھا جب طالب علموں کو آن لائن کلاسز لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button