اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا کسی اور سوسائٹی سے تعلق نہیں، ایک انچ زمین بھی ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دونگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ الزام لگانے والے کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کروں گا۔ خود کو عوام کی عدالت میں پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بے شمار سوسائٹیاں جن سے سیاست دانوں کا تعلق ہے، ان کا کوئی نام نہیں لیتا۔ ایک ہفتے بعد سوسائٹی والوں کا کچا چٹھا کھولوں گا، یہ کیا کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انکوائری کمیٹی میں بھی میرا نام نہیں ہے، میرا نام کسی کے کہنے پر فیڈ ہوا ہے۔ معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے۔ زمین لینے اور بیچنے والوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کے ریڈار پر آنے پر ایوان میں کہا کہ بالکل انکوائری ہونی چاہیے۔ نیب، آئی بی سمیت کوئی بھی ایجنسی انکوائری کرے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔غلام سرور خان نے کہا کہ رنگ روڈ پراجیکٹ پر کوئی بھی ایجنسی انکوائری کرے، اسے خوش آمدید کہوں گا۔ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
0 0 1 minute read